عراق؛ قرآنی مرکز کی جانب سے قومی آن لائن سیمینار

IQNA

عراق؛ قرآنی مرکز کی جانب سے قومی آن لائن سیمینار

12:48 - February 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3508934
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس علوی کے تعاون سے آن لائن سیمینار منعقد کیا گیا۔

مرکز قرآن کریم آستانہ مقدس علوی کے تعاون سے قومی سیمینار آن لائن نجف اشرف میں منعقد کیا گیا۔

 

آستانہ علوی کے وفد نے اس سے پہلے بغداد کے دورے پر مختلف قرآنی مراکز کے نمایندوں کو اس آن لائن سیمینار میں شرکت کی رسمی دعوت دی۔

 

آستانہ علوی کے قرآنی نمایندے حسن العامری کا کہنا ہے: آستانہ علوی کے ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے منعقدہ اس سیمینار میں رسمی طور پر مختلف مراکز کو شرکت کی دعوت جاری کی گیی ۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ وفد نے آستانہ مقدس کاظمیه، قومی قرآنی مرکز، ادارہ وقف اہل سنت اور دیگر مختلف مراکز سے رابطہ کیا اور کورونا بحران میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

 

آستانہ مقدس علوی کے پروگراموں میں آن لائن سرگرمیاں بھی شامل ہیں اور اس ہفتے کوولادت امیرالمؤمنین، علی(ع) اور مرکز کی سالگرہ پر مذکورہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔/

3955265

نظرات بینندگان
captcha