مصر کا حافظ قرآن گھرانہ

IQNA

مصر کا حافظ قرآن گھرانہ

9:42 - February 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3508945
تہران(ایکنا) مصری صوبہ اشرقیہ میں رہنے والے ۳۷ سالہ محمد الفردی وہ خوش قسمت انسان ہے جن کے چار بیٹے اور چار بیٹیاں سب قرآن مجید حفظ کرچکے ہیں۔

الیوم السابع کے مطابق مصری صوبہ اشرقیہ میں رہنے والے ۳۷ سالہ محمد الفردی وہ خوش قسمت انسان ہے جس کے چار بیٹے اور چار بیٹیاں سب قرآن مجید حفظ کرچکے ہیں۔

انکا اولاد کے بارے میں کہنا ہے: میرے تمام فرزند اس وقت الازهر میں مصروف تعلیم ہیں. بڑی بیٹی «منی» آٹھویں کلاس میں مصروف ہے جو حفاظ کل قرآن ہے. دوسری بیٹی «رحاب» اسکول کے ساتھ حفظ قرآن مکمل کرچکی ہے سوائے ایک سورہ کے. «حازم» اسکول کے ساتھ حافظ ۱۵ جز قرآن ہے. وہ استاد عبدالباسط عبدالصمد کی تقلید کرتا ہے اور ہر جمعہ کو گاوں کی جامع مسجد میں تلاوت کرتا ہے. اسکی تلاوت کے لیے گاوں کے سارے لوگ مسجد جمع ہوتے ہیں۔

 

انکا کہنا ہے کہ میری تمام اولاد زبان کے ساتھ ہی حفظ قرآن پر کام شروع کرتی ہیں۔

 

جوان مصری والد کا کہنا ہے: حازم ۴ چار سال کی عمر سے عبدالباسط کی تقلید میں تلاوت کی مشق کررہا ہے اور میں اسکے لیے عبدالباسط کی تلاوت کا اہتمام کرتا ہوں. وہ تجوید سیکھ چکا ہے اور سب لوگ اس کو باسط کی تلاوت سے پہچانتے ہیں۔

 

انکا چوتھی اولاد کے حوالے سے کہنا ہے: «سیف» آٹھ سال کی ہے جو شیخ محمود القزاز کی تقلید میں تلاوت سے لوگوں میں جانا جاتا ہے۔

 

حازم کا کہنا ہے: میں پندرہ پارہ حفظ کرچکا ہوں اور  هر روز صبح ۶ تلاوت کے لیے گھر سے نکلتا ہوں۔

 

حازم کا کہنا ہے کہ حفظ کل قرآن کے بعد وہ تفسیر کی طرف جانا چاہتا ہے اور اہم مقابلوں میں شرکت کا خواہشمند ہے۔

 

انکا کہنا تھا: عبدالباسط عبدالصمد کی تلاوت سے عشق ہے اور بڑے ہوکر قاری اور ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں۔

 

گاوں کے حافظ شیخ محمد عبدالعال کا کہنا ہے : حازم اور سیف کو خدا نے حفظ، ترتیل و تجوید قرآن کی نعمیتں عطا کی ہے اور سب کو اس طرح سے اولاد کی تربیت کرنی چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا: نہ صرف یہ دو بھائی بلکہ انکی بہنیں بھی حفظ کررہی ہیں اور امید ہے کہ دیگر والدین بھی اس طرح کی اولاد کی تربیت کی کوشش کریں گے۔/

.
 
داستان زندگی 8 حافظ قرآن در یک خانواده مصری +عکس
 
داستان زندگی 8 حافظ قرآن در یک خانواده مصری +عکس
 
داستان زندگی 8 حافظ قرآن در یک خانواده مصری +عکس
 
داستان زندگی 8 حافظ قرآن در یک خانواده مصری +عکس

3955842

نظرات بینندگان
captcha