اسپین میں مسجد پر حملے کی مذمت

IQNA

اسپین میں مسجد پر حملے کی مذمت

9:49 - February 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3508947
تہران(ایکنا) اسپین کے شہر سان خاویر کی مسجد پر حملے کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپین کی ریاست مورسیا کے شہر سان خاویر میں اتوار کو فجر کے وقت حملے کا واقع رونما ہوا۔

اتوار کو صبح چار بچے مسجد کے قریب دھماکے نے لوگوں کی دوڑ لگوا دی .

 

مقامی گورے فرانسیسکا چوکوس نے نیوز سے گفتگو میں کہا: میں کم سوتا ہوں اس وقت جاگ رہا تھا مجھے زوردار دھماکہ کی آواز آئی جو مسجد کی طرف سے سنائی دی جس سے علاقہ لرز گیا۔

 

میں نے دھواں اور آگ دیکھا اور فوری طور پر پولیس کا کال کی جس کے بعد پولیس اور فائربرگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر مسجد کو جلنے سے قبل آگ پر قابو پالیا۔

 

نامعلوم افراد مسجد کی دیواروں پر اسلام مردہ باد کے نعرے درج کرنے کے بعد فرار ہوگیے تھے۔

 

حملے نے علاقہ مکینوں کو سخت ناراض کردیا ہے اور مقامی مسلمان محمد مهدی نے کہا کہ یہاں پر سب لوگ محبت اور پرامن طریقے سے رہتے ہیں اور کسی کو ایکد وسرے سے شکایت نہیں، مقامی مسجد کے امام نے بھی انکی تائید کرتے ہوئے کہا:

 

حملہ نے پریشان کردیا ہے تاہم امید ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہیں ہوگا  اور ایسی کوششیں کامیاب نہ ہوں گی۔

 

سان خاویر کے مئیر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام می رنگا رنگی فضا کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں سکتے۔

 

اسپین میں ۲,۱ ملین مسلمان رہتے ہیں جنمیں ۱۰۰ هزار مورسیا کے علاقے میں آباد ہیں۔/

3955926

نظرات بینندگان
captcha