نایجیریا؛ «کوارا» اسکولوں میں حجاب کی اجازت

IQNA

نایجیریا؛ «کوارا» اسکولوں میں حجاب کی اجازت

13:49 - February 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3508957
تہران(ایکنا) کوارا صونے کے حکام نے مسلمان طالبات کو اسکول میں حجاب کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ایجنسی All Africa کے مطابق نایجریا «کوارا» صوبے کے اسکولوں میں طالبات کو حجاب کی اجازت دے دی گیی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینوں میں ۱۰ اسکولوں کو حجاب کی وجہ سے بند کردیا گیا جنکو اب دوبارہ کھولنے کی اجازت بھی مل چکی ہے۔

 

اس سے پہلے ایلورین شہر کے دس اسکولوں کو حجاب جھگڑے پر بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

صوبہ کوارا کے حکم  میں کہا گیا ہے کہ حجاب پر کوئی مقدمہ درج نہیں اور مسلمان و مسیحی سب کو عیقدے کی آزادی حاصل ہے اور سب بقائے باہمی کے جذبے کے تحت رہنا چاہتے ہیں۔

 

حکومت نے دونوں مذاہب کے رہنماوں اور دانشوروں کی جانب سے عوام کو امن و محبت سے رہنے کی تاکید پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

صوبہ کوارا نایجیریا کے مغرب میں واقع ہے اور بنین کی سرحد پر واقع ہے جہاں مسلمان کی بڑی تعداد آباد ہے۔/

3956333

نظرات بینندگان
captcha