بحرین؛ ہزاروں شہری درس قرآن سے مستفید

IQNA

بحرین؛ ہزاروں شہری درس قرآن سے مستفید

5:59 - March 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3508965
تہران(ایکنا) کورونا کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں اس سال تیس ہزار بحرینی باشندوں نے آن لائن قرآن کی کلاسوں میں شرکت کیں۔

الوطن نیوز کے مطابق اداره امور قرآن جو وزارت امور اسلامی و اوقاف بحرین سے وابستہ ہے انکی کوششوں سے کورونا بحران یعنی  سال ۲۰۲۰ میں تیس ہزار بحرینی شہریوں نے آن لائن کلاسز سے استفادہ کیا۔

آن لائن کلاسز میں قرآنی نشستیں اور مقابوں کا اہتمام شامل تھا۔ آن لائن کلاسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ماہرترین اساتذہ سے استفادہ کیا گیا۔

 

قرآنی جلسے اور کلاسز، مقابلوں کا انعقاد پروگرام میں شامل تھا جنمیں ماہر طلبا اور اساتذہ نے حصہ لیا۔

 

نومبر ۲۰۲۰ تک ملک میں ۲۸۶ قرآنی مراکز موجود تھے جنمیں آن لائن کلاسز سے تیس ہزار طلبا و طالبات نے استفادہ کیا۔

 

کورونا کی وجہ سے دیگر اداروں کے ساتھ قرآنی مراکز کو بھی بند کردیا گیا تھا تاہم ۹۳ فیصد قرآنی اساتذہ اور طلبا نے آن لائن کلاسز سے استفادہ کیا اور سرگرمی جاری رکھی۔

 

مذکورہ مراکز نے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے بھی طلبا کی تیاری کا کام انجام دیا تاکہ وہ مقابلوں میں شرکت کے لیے تیار رہیں۔

 

اداره امور قرآن بحرین نے مقامی مقابلوں کے لیے بھی تیاری کرائی اور سال بھر میں تیس قرآنی مقابلے منعقد کیے گیے جنمیں سے انیس مقابلے آن لائن منعقد ہوئے۔/

3956738

نظرات بینندگان
captcha