نسل پرستی سے مقابلے کا عالمی دن؛ لندن میں مظاہروں کا اعلان

IQNA

نسل پرستی سے مقابلے کا عالمی دن؛ لندن میں مظاہروں کا اعلان

8:59 - March 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3508993
تہران(ایکنا) نسل پرستی سے مقابلے کے دن کے حوالے سے بیس مارچ کو لندن کے «نیویینگٹن گرین» میں مظاہرہ ہوگا۔

نیوز ایجنسی islingtonnow، کے مطابق نسل پرستی کے خلاف ایزلینگٹن (Islington’s Stand Up to Racism)  گروپ جنہوں نے گذشتہ ہفتے کو بھی تقریب کا اہتمام کیا تھا انکے تعاون سے بیس مارچ کو نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

پروگرام میں دیگر افراد کے علاوہ لیبر پارٹی کے رھنما «جرمی کوربین» بھی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔

مذکورہ گروپ کے سربراہ «پل هالبورو»، نے تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن نسل پرستی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کریں اور سیاہ فاموں سے یکجہتی کے طور پر گھٹنے ٹیک دینے کا مظاہرہ کریں۔

 

مظاہرے کے بعد دنیا کے دیگر تجزیہ کاروں جیسے جنوبی امریکہ، مشرقی یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا سے ماہرین کے ساتھ نشست بھی منعقد ہوگی۔

 

هالبورو نے گذشتہ ہفتے کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا: جتنا لوگ نسل پرستی کے خلاف یکجہتی کی حمایت کریں گے اور دوسروں کے تعلق کا لحاظ کریں گے بہتر اقدامات انجام دیں سکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکہ میں «جورج فلویڈ» کی موت کے بعد سیاہ فاموں کی تحریک «کالوں کی زندگی اہم ہے» کی حمایت اور انکے تجربوں سے فایدہ اٹھانا ہے۔

 

 هالبورو کا کہنا تھا: مظاہرہ تمام ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ ہوگا اور مظاہرہ میں شریک افراد ماسک لگا کر آئیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہ ایک عارضی مظاہرہ نہیں ہوگا بلکہ ایک دائمی تحریک ہوگی۔/

3957890

نظرات بینندگان
captcha