مراکش کے نابینا حافظ کی آروز

IQNA

مراکش کے نابینا حافظ کی آروز

8:11 - March 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509033
تہران(ایکنا) پانچ زبانوں کے ساتھ شریعت اسلامی کے ماہر عبدالرحمن حفظ مکمل اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔

الجزیره کے مطابق مراکش کے جنوبی  علاقے ویرکان کے جوان حافظ عبدالرحمن ادزار ایک فقیر گھرانے میں پیدا ہوئے اور دو مہینے کے بعد ایک بیماری کی وجہ سے بصارت سے محروم ہوگیے اور اسپشل اسکول سے تعلیم کا آغاز کیا۔

 

انہوں نے اعلی تعلیم کے حصول کی بھی کوشش کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ نابینائی پر یہی راستہ غلبہ پانے کا ہے۔

 

۲۹ سالہ عبدالرحمن کا کہنا ہے: فرنچ لینگویج کے لیے قاضی عیاض یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور اسی کے ساتھ فیزیوتراپی کلاسز میں بھی حصول علم شروع کیا۔

 

عبدالرحمن نے اسی پر اکتفا نہ کیا اور یونیورسٹی میں شریعت اسلامی میں ایم کے بعد اب ڈاکٹریٹ میں مصروف ہے۔

 

عبدالرحمن نے موسیقی کے علم میں آشنائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علم میں بھی کام شروع کیا۔

 

مراکش کے جوان نے نابینائی کو شکست دینے کی ٹھان لی اور پانچ زبانوں کو سیکھا۔

 

انکا کہنا تھا کہ خدا کی مدد سے زبان عربی کے ساتھ وہ  فرنچ،، جرمن، اسپینش اور(آمازیغی) زبانوں میں بات چیت کرسکتے ہیں۔

 

عبدالرحمن نے بارہ سال سے حفظ پر کام شروع کیا اور بریل خط نہ ہونے کی وجہ سے وہ اب تک مکمل حفظ نہ کرسکے۔

 

وہ پر امید ہے اور انکا کہنا ہے کہ حفظ قرآن مکمل کرکے مقابلوں میں شرکت کی خواہش ہے۔

 

عبدالرحمن کے ہاں جلد اولاد پیدا ہونے کی امید ہے اور انکا کہنا ہے کہ خدا کے فضل سے میں عام لوگوں کی طرح زندگی گزار رہا ہوں اور مجھے کوئی خاص پریشانی نہیں۔

 

نوجوان حافظ کا کہنا ہے کہ حکومت مراکش سے میری درخواست ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خصوصی مدد کریں اور ان پر توجہ دیں۔/

3959738

نظرات بینندگان
captcha