اردن؛ حفظ قرآن «الحافظ» کا فائنل مرحلہ

IQNA

اردن؛ حفظ قرآن «الحافظ» کا فائنل مرحلہ

16:08 - March 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509045
تہران(ایکنا) قومی حفظ قرآن «الحافظ» کا فائنل مرحلہ رمضان المبارک میں ہوگا جسمیں ۱۱۳ قرآء شریک ہوں گے۔

اردن کی وزارت اوقاف، امور اسلامی کے تعاون سے پہلی بار کورونا بحران کی وجہ سے ایس او پیز کے ساتھ قومی قرآنی مقابلہ «الحافظون» منعقد کیا جارہا ہے۔

 

وزارت اوقاف اردن کے مطابق پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جسمیں ۱۱۳ قرآء نے دوسرے اور فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہیں.

 

وزارت اوقاف کے قرآنی امور کے سربراہ اسماعیل الخطبا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: ۲۹ حافظ مقابلہ حفظ کل قرآن، ۳۴ قرآء حفظ ۲۰ پارے اور ۵۰ دیگر ۱۰ پاروں کے شعبے میں فاینل میں جاچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں کا فاینل مرحلہ ایس اوپیز کے ساتھ رمضان المبارک میں منعقد ہوگا جو اردن کی سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہوگا جب کہ مقابلوں میں اردن کے مختلف شہروں سے قرآء شریک ہیں۔/

3960590

 

نظرات بینندگان
captcha