مصر؛ اعتکاف اور افطاری پر پابندی عائد

IQNA

مصر؛ اعتکاف اور افطاری پر پابندی عائد

7:52 - March 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509049
تہران(ایکنا) رمضان میں اعتکاف اور مساجد میں افطاری کو کورونا وائرس کی وجہ سے ممنوع اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصری سیکریٹری اوقاف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کورونا میں تیزی کی وجہ سے رمضاں میں ایس او پیز سخت کردی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مسجدوں میں دیر تک ٹھرنے کی اجازت نہ ہوگی اور خلاف ورزی پر مسجد سیل کردی جائے گی۔

 

العیسوی کے مطابق وزارت اوقاف نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز تراویح صرف ان مساجد میں ادا ہوگی جہاں وزارت اوقاف نے اجازت نامہ صادر کیا ہو۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ وزارت اوقاف مسجد میں مسلسل اسپرے کرتی رہے گی اور نمازی بھی ماسک اور ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کریں۔

 

عیسوی نے کہا کہ بیمار افراد کسی طرح مساجد آنے کی زحمت نہ کریں اور آنے کی صورت میں ان پر گناہ عاید ہوگا۔/

/3960660

 

نظرات بینندگان
captcha