جشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقاد

IQNA

جشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقاد

15:07 - March 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509058
جشن نوروز، تئیس مارچ اور ماہ شعبان میں ولادت معصومین کی تقریب خانہ فرھنگ ایران میں منعقد ہوئی۔

نئے ایرانی سال، 23مارچ یوم پاکستان اور جشن نوروز کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں  ثقافتی و ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کوئٹہ سید تقی زادہ واقفی تھے جبکہ جشن نوروز کی تقریب میں  پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ادریس تاج، مجلسِ وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ہاشم موسوی، جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق امیر عبدالمتین اخونزادہ  ادبی شخصیات ڈاکر رؤف رفیقی، ڈاکٹر کمیل قزلباش،پروفیسر قیوم بیدار،

ال انجمن تاجران کے عجب خان ناصر، جمیعت علمائے اسلام کے اقبال خان بازئی ، مفتی سنزر سعید، اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے ناظم صابر صالح پانیزئی،سنی سپریم کونسل کےحبیب اللہ شاہ چشتی،اورکوئٹہ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مذہبی و ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند اور خانہ فرہنگ کوئٹہ کےڈائریکٹر جنرل سید حسین تقی زادہ واقفی نے کہا کہ جشن نوروز خوشی،تازگی اور امن کا پیغام لیکر آتی ہیں، موسم بہار کا شمارخداوند کریم کی نعمتوں میں ہوتا ہے، پاک ایران تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں23مارچ اور جشن نوروز کی تقریب میں تمام طبقات کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند امر ہےتقریب میں مختلف سکولوں اور کالجز کے اساتذہ کرام، طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب میں بہار کی مناسبت سے علامہ اقبال،غالب اور حافظ شیرازی کے اشعار پڑھے گئے۔

جشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقاد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ شمسی سال کے آغاز اور بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے نوروز کا تہوار منایا جاتا ہے،عید نوروز افغانستان،پاکستان، ایران اور تاجکستان سمیت وسط ایشیا کے دیگر ممالک میں بھرپور انداز میں منائی جاتی ہیں، خانہ فرہنگ کوئٹہ میں ثقافتی،تعلیمی اور ادبی تقریبات کا دوبارہ احیاء خوش آئند امر ہےجس میں زندگی کے تمام طبقات کے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہیں جس سے پاکستان اور ایران کے درمیان قائم دیرینہ تعلقات مذید مستحکم ہو رہےہیں, تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور طلبہ وطالبات کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے اور شرکاء کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔

جشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقادجشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقاد

جشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقاد

جشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقاد

جشن نوروز اور نیمہ شعبان تقریب کا شاندار انعقاد

نظرات بینندگان
captcha