بنگلہ دیش مسجد پر حملہ، متعدد زخمی

IQNA

بنگلہ دیش مسجد پر حملہ، متعدد زخمی

10:11 - April 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509123
تہران(ایکنا) مسجد میں مختلف گروپس میں تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگیے۔

خلیج ٹایمز کے مطابق  گیبندہ کے علاقے میں مسجد پر حملے میں جماعت «حفاظت اسلام» کے اراکین شامل تھے جس میں بارہ لوگ زخمی ہوگیے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق نماز جمعہ کے بعد سیلا مونی مسجد کی انتظامیہ اور جماعت حفاظت اسلام کے اراکین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد لوگ زخمی ہوگیے ہیں۔

 

حملہ آورں نے اسپیکر اور مائیکرو فون چھین لیا اور نمازیوں کو دھمکی دی کہ وہ مسجد سے باہر نکل آئے۔

 

امام مسجد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور واقعے کے بعد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق مسجد کی انتظامیہ کے موضوع پر جھگڑا تصادم کا باعث بنا ہے۔

 

بنگلہ دیش کی حکومت نے حکم دیا ہے کہ مساجد میں نماز کے بعد تقریر کی اجازت نہیں ہوگی اور کورونا کی وجہ سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا کہا گیا ہے۔/

3963427

 

 

.

نظرات بینندگان
captcha