مسجدالاقصی کی صفائی مہم میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شرکت + فلم

IQNA

مسجدالاقصی کی صفائی مہم میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شرکت + فلم

8:20 - April 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509126
تہران(ایکنا) سینکڑوں فلسطینیوں نے رمضان کی آمد سے قبل مسجد اقصی کی صفائی مہم میں حصہ لیا۔

روزنامه القدس العربی کے مطابق غبار روئی یا مسجد کی صفائی مہم میں سینکڑوں فلسطینیوں نے قبلہ اول مسجدالاقصی کو مکمل دھلائی کرنے کی مہم میں حصہ لیا۔

 

فلاحی ادارہ «جمعية الإغاثة ۴۸»  کے سربراہ غازی عیسی کا کہنا تھا: ہفتے کے دن سینکڑوں افراد  فلسطین کے مختلف حصوں سے ایک سو بیس بسوں کے ساتھ مسجدالاقصی پہنچے اور  «اول قدس» کے عنوان سے مسجد الاقصی کی صفائی مہم میں شریک ہوئے۔

 

انکا کہنا تھا کہ فلسطینی جہادی تنظیموں کے تعاون سے یہ مہم پورے فلسطین میں چلائی جاتی ہے۔

 

عیسی کا مزید کہنا تھا: ماه مبارک رمضان میں ہم یہاں آتے ہیں اور اداره اوقاف اسلامی کے تعاون سے مسجد اور تمام ہالوں کو عبادت گزاروں کے لیے تیار کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس مہم میں ہمارے بچے، خواتین اور تمام افراد شرکت کرتے ہیں اور مسجدالاقصی سے وفاداری کا عزم بھی کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام فلسطینوں کے لیے قبلہ اول اور مسجدالاقصی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

مسجدالاقصی کو گذشتہ رمضان میں مکمل بند کردیا گیا تھا اور صرف خدمتگاروں کو اس میں نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔

 

اداره اوقاف اسلامی قدس کے مطابق گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے مسجد بند کردی گیی تھی اور تاریخ میں پہلی بار مسجدالاقصی کے دروازے رمضان میں بند تھے۔

اس سال ہزاروں فلسطینی بے چینی سے رمضان میں مسجد الاقصی کے کھلنے اور یہاں عبادت کرنے کے منتظر ہیں تاکہ راتوں کو یہاں عبادت کرسکیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

3963569

نظرات بینندگان
captcha