ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ کا آمد رمضان پر تہنیتی پیغام

IQNA

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ کا آمد رمضان پر تہنیتی پیغام

9:38 - April 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509133
تہران(ایکنا) ابوذر ابراهیمی ترکمان نے آمد رمضان پر دنیا کے اہم علما، شخصیات اور دانشوروں کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوزر ابراھمی ترکمان نے اہم ثقافتی اور اسلامی رہنماوں کے نام مبارکبادی کا پیغام جاری کیا ہے۔

 

پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

 

السلام علیکم و علی جمیع اخواننا المؤمنین

 

رمضان المبارک کی آمد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ اس مہینے میں تمام عبادت گزاروں کی عبادت قبول ہوگی، اس سال جب کہ کورونا کی بیماری کو ایک سال سے زاید کا عرصہ ہوچکا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں انکی مغفرت کی دعا کرتا ہوں اور پسماندگان کے لیے صبر طلب کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں تمام ابراھیمی مذاہب کے پیروکاروں میں وحدت اور ہم آہنگی کی سخت ضرورت ہے تاکہ وہ اس مشکل پر قابو پاسکے۔

 

اس مہینے میں جب ہم سب خدا کے مہمان ہیں امید کرتے ہیں کہ خدا کے لطف و عنایت سے سب اس بیماری سے نجات حاصل کرلیں گے۔

 

خدا سے تمام انسانوں کی سلامتی، سعادت اور اس مہینے میں کسب توفیق کی دعا کرتا ہوں۔

 

قابل ذکر ہے کہ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ کا پیغام مختلف ممالک میں ایرانی ثقافتی مراکز کے توسط سے اہم شخصیات کو پہنچایا جارہا ہے۔/

3964024

نظرات بینندگان
captcha