انجمن علمائے یمن: امت اسلام رمضان کے ادراک کے ساتھ مقاومت کی حمایت کریں

IQNA

انجمن علمائے یمن: امت اسلام رمضان کے ادراک کے ساتھ مقاومت کی حمایت کریں

9:02 - April 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509139
تہران(ایکنا) انجمن علمائے یمن نے رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کفر و منافقین کے مقابلے میں مزاحمت کی حمایت کریں۔

المسیره نیوز کے مطابق انجمن علمائے یمن نے عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کفر و منافقین کے مقابلے میں مزاحمت کی حمایت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے: ماه مبارک رمضان خدا کی طرف لوٹنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ دل و جان سے خدا کی سمت لوٹے۔

 

انجمن علمائے یمن نے مزید کہا: رمضان المبارک میں تقوی، ہدایت و سعادت، مسکینیوں اور شہدا و مجروحین کے خاندانوں کو خوش کرنے کی کوشش کا مہینہ ہے۔

 

انجمن علمائے یمن نے رمضان المبارک اور اس میں یوم الفتح(فتح مکه بیس رمضان، سال آٹھویں هجری) اور یوم الفرقان(جنگ بدر ، سترہ رمضان ، سال دوم ہجری) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان مواقعوں کی طرف توجہ ہمیں ظالموں کے خلاف مقابلے میں ہمت بخشتے ہیں۔

 

انجمن علمائے یمن نے تاجروں اور حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ رمضان میں غریبوں کی مدد اور قیمیتوں پر کنٹرول پو توجہ کریں۔

 

انجمن نے رمضان کو کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہ اس مہینے میں بحرانوں پر قابو پانے کا حوصلہ ملتا ہے۔

 

یمن میں بھی منگل کو اول رمضان المبارک کا اعلان کیا گیا ہے۔/

3964076

 

نظرات بینندگان
captcha