کویت ٹایمز کے مطابق کویتی مالی ادارے (KFH) کے تعاون سے ایک مقابلہ حسن قرآت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مرکز کے میڈیا انچار کے سربراہ عبدالله عبداللطیف السیف کے مطابق پہلی بار اس ادارے کے تعاون سے مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو قرآن کی جانب مائل کرانا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مقابلہ انسٹاگرام چینل کے زریعے سے منعقد ہوگا۔
سیف کے مطابق بچوں اور نوجوانوں کے لیے مقابلوں میں انعامات کی مد میں ۸ هزار کویتی دینار مختص کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: مقابلوں کے زریعے سے نسل نو کو قرآنی تعلیمات کی جانب متوجہ کرانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے والدین کی مدد کی بھی ضرورت ہے۔
سیف کا کہنا تھا: رمضان المبارک میں اسپورٹس اور دیگر اجتماعی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے تاکہ جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔/