تحفہ ماه عشق / ۳ مجازی دنیا؛ معنویت سے سیراب کرنے کی فرصت + فلم

IQNA

تحفہ ماه عشق / ۳ مجازی دنیا؛ معنویت سے سیراب کرنے کی فرصت + فلم

10:29 - April 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509152
تہران(ایکنا) مرکزی ایشیا میں جامعة المصطفی(ص) کے نمایندے حجت‌الاسلام حاتمی نے رمضان میں مجازی دنیا کے توسط سے متعارف کرانے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

مرکزی ایشیاء میں حجت‌الاسلام والمسلمین طهماسب حاتمی جو جامعة المصطفی(ص) کے تعاون سے «تحفه‌های ماه عشق» کے عنوان سے کلیپ تیار کررہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ہم رمضان اور کورونا بحران  میں سوشل میڈیا کے زریعے سے شناخت رمضان اور خودسازی کو متعارف کراسکتے ہیں۔

 

حجت‌الاسلام حاتمی نے رمضان کے تیسرے دن خطاب میں کہا:

 

«بسم الله الرحمن الرحیم الحمد لله رب العالمین و صلی الله علی محمد و آله الطاهرین

 

رمضان کی آمد پر سب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اس مہینے خود ہمیں استفادے کی توفیق عنایت فرمائے۔

 

خدا قرآن کریم میں ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے فرماتا ہے «یا ایها الذین امنو کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون».

 

اس آیت میں خدا ایک اہم نکتے کی طرف اشارہ کرتا ہے جس میں معنویت اور دنیا کو روحانی لذت سے استفادے کی بات ہوتی ہے۔

 

اللہ تعالی کا مومن سے خطاب ہوتا ہے «اے مومنین روزه تم پر واجب ہوتا ہے» روزہ تم سے پہلے بھی لازم تھا «کما کتب علی الذین من قبلکم» جو پابند ایمان تھے ان پر روزہ واجب تھا اور اسکا نتیجہ کیا تھا؟ تقوی کمانا

 

لہذا اگر استعمار رکاوٹ نہ ڈالے تو معنویت صادر ہوسکتی ہے اور لوگ خوشی سے اس روحانیت کا استبقال کریں گے ۔

 

دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھ لیں کہ وہ کس طرح سے ایرانی چینلوں سے استفادہ کرتے ہیں لہذا اگر اہم کوشش کریں تو معنویت و روحانیت کو دنیا میں پہنچا سکتے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ اور میڈیا ان چیزوں کو طلب کرتے ہیں۔

 

اگرہم چاہے تو اس خدا کے مہینے کو جو شناخت اور خودسازی کا مہینہ ہے اس کو متعارف کراسکتے ہیں اور کورونا بحران کے اس عالم میں دنیا کو کو رمضان و خودسازی سے آشنا کرانا ممکن ہے۔. والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته».

ویڈیو کا کوڈ

3963560

 

نظرات بینندگان
captcha