نوجوان فلسطینی کا ایک دن میں دو پارہ حفظ کرنے کا تجربہ

IQNA

نوجوان فلسطینی کا ایک دن میں دو پارہ حفظ کرنے کا تجربہ

9:05 - April 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509165
تہران(ایکنا) دبئی کے حفظ مقابلوں میں شریک فلسطینی جوان ایک دن میں دو پارہ حفظ کرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔

البیان نیوز کے مطابق فلسطین کے پندرہ سالہ نوجوان عبدالرحمن ابراهیم، جو اس وقت دبئی مقابلوں میں شریک ہے کا کہنا ہے کہ چار سال کی عمر سے انہوں نے حفظ شروع کیا تاہم نو سال کی عمر میں انہوں نے سلسلہ روک دیا۔

 

فلسطینی نوجوان جنکے والدین بھی حافظ قرآن ہیں کا کہنا تھا: میرے چھ بھائی ہیں جو سب حفظ پر کام کررہے ہیں میری والدہ نے میری حوصلہ افزائی کی کہ میں بھی قرآن حفظ کروں، شروع میں ایک صفحہ روزانہ میں حفظ کرتا تھا لیکن مقابلوں کے انعقاد سے پہلے شدید شوق کی بناء پر میں نے ایک دن میں دو پارہ مکمل حفظ کرلیا۔

 

عبدالرحمن نے گذشتہ جمعے کو حفظ میں گینه کوناکری، یوگنڈا اور بنگلہ دیش کے حفاظ کا مقابلہ کیا۔

.

مذکورہ مقابلہ «حمدان بن راشد آل مکتوم» حاکم دبئی کے معاون کے نام سے شروع کیا گیا ہے اور امارات میں مقیم افراد حصہ لے رہے ہیں، مقابلہ دس دنوں تک جاری رہے گا جبکہ مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند افراد ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔/

3965418

 

نظرات بینندگان
captcha