بغداد ہسپتال واقعے پر حزب‌الله لبنان کا تعزیتی پیغام جاری

IQNA

بغداد ہسپتال واقعے پر حزب‌الله لبنان کا تعزیتی پیغام جاری

10:33 - April 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509202
تہران(ایکنا) حزب اللہ نے الخطیب ہسپتال دھماکہ جس میں ۸۲ عراقی شہید ہوگیے تھا تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

العھد نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک پیغام میں بغداد کے الخطیب ہسپتال میں حادثاتی دھماکہ جسمیں سینکڑوں عراقی شہید و زخمی ہوگیے تھے کو عراقی عوام کی خدمت میں تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 

تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ عراقی عوام سے اس غم کے موقع پر تسلیت پیش کرتی ہے اور اس حوالے سے پسماندگان سے اظھار ہمدردی اور زخمیوں کے لیے شفا کامل کی دعا کرتی ہے۔

 

حزب‌الله لبنان نے مزید کہا ہے: ہم عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ وہ اس غم کے لمحات سے باہر نکلے اور مشکلات پر قابو پائے۔

 

حزب‌الله نے نیک خواہشات کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس دردناک واقعے سے عراقی عوام میں یکجہتی اور وحدت کی فضا پیدا ہوگی اور وہ اجتماعی اور اقتصادی مشکلات پر پا لیں گے۔

 

الخطیب بغداد ہسپتال میں دھماکے میں  «کوویڈ-۱۹» کے بیمار افراد موجود تھے اور اس واقعے پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

مذکورہ ہسپتال بغداد کے علاقے «الرصافة» میں واقع ہے۔ زرایع کا کہنا ہے کہ آکسیجن ٹینکی میں دھماکے سے نقصانات ہوئے ہیں۔

3967298

نظرات بینندگان
captcha