ہندوستان کے ایک اہم علاقے علیپور کے انقلابی ایکٹویسٹ جناب سید افہم رضا عابدی نے دار فانی کو خیرباد کہہ دیا ۔ اس موقع پر دہلی میں موجود نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین جناب مہدی مہدوی پور نے پیغام تعزیت بھیجا ہے۔
نمائندہ محترم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم ایک با اخلاق انسان تھے اور انقلاب کے ہمدرد اور وفادار تھے۔ آپ انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب کے عاشق تھے۔
آپ نے مزید کہا کہ کم از کم میں دس سال سے ان کو قریب سے جانتا تھا۔