برطانیہ؛ غیر مسلم پولیس کا روزہ

IQNA

برطانیہ؛ غیر مسلم پولیس کا روزہ

9:25 - May 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509224
تہران(ایکنا) مانچسٹر کے غیر مسلم اہلکار نے مسلم کیمونٹی سے اظھار ہمدردی کے لیے رمضان میں روزہ رکھ رہا ہے۔

گلوبل  ویلیج اسپیس کے مطابق جنوبی مانچسٹر کے غیر مسلم پولیس اہلکار نے مسلم کیمونٹی کی حمایت کے لیے رمضان میں روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اٹھتیس سالہ سارجنٹ کوین گامونڈ رمضان کے آغاز سے روزہ رکھ رہا ہے اور وہ اپنے مسلم فرینڈ پولیس قاسم حنیف کے ساتھ اظھار یکجتہی کے لیے ایسا کررہا ہے۔

 

سالہ سارجنٹ کوین گامونڈ کے مطابق پورا دن کچھ نا کھانا واقعا مشکل ہے اور وہ چائے اور ناشتے سے بھی محروم ہوچکا ہے تاہم انکا عزم مستحکم ہے کہ وہ پورے رمضان کو روزہ رکھے گا۔

 

گامونڈ کا کہنا تھا: دل ناشتے کے لیے اداس ہوچکا ہے اور وہ رات دیر تک جاگتا ہے تاکہ خوب خوراک کھا سکے تاکہ اگلے دن زیادہ بھوک نہ لگے۔

 

سارجنٹ حنیف نے گامونڈ کی کاوش کا قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے لیے پورا دن کچھ نہ کھانا نہ پینا سخت ہے وہ معمولا چند کپ چائے پینے کا عادی ہے۔

 

حنیف گذشتہ سال روزہ اپنے دوستوں کے ساتھ مساجد میں کھولتے اور گھر والوں کے ساتھ عبادت کے لیے مسجد کا رخ کرتے تاہم اس سال وہ کورونا کی وجہ سے نہیں جاسکتے۔

 

انکے سنئیر افیسر انسپکٹر پاول وال کا کہنا ہے کہ انکو ان دونوں سارجنٹوں پر فخر ہے وہ دونوں روزہ کے باوجود تندہی سے ڈیوٹی انجام دیں رہے ہیں۔

 

انسپکٹر پاول کا کہنا تھا:  میرے یہ دونوں اسٹاف جنوبی مانچسٹر کے بہترین پولیس ہیں جو اس طرح سے یکجتہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔/

3968530

 

 

نظرات بینندگان
captcha