درس‌ «شب قدر» / 3 علمی گفتگو اہم عمل

IQNA

درس‌ «شب قدر» / 3 علمی گفتگو اہم عمل

15:22 - May 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509229
اسلامی مرکز ماسکو کے سربراہ نے شب قدر میں مطالعہ اور سیکھنے کے عمل کو بہترین عبادت قرار دیا۔

اسلامی مرکز ماسکو کے سربراہ نے شب قدر میں مطالعہ اور سیکھنے کے عمل کو بہترین عبادت قرار دیا۔

ایکنا رپورٹ کے مطابق روس میں ولی فقہیہ کے نمایندے حجت‌الاسلام‌ والمسلمین صابر اکبری جدی  درس شب قدر کے عنوان سے تیار کردہ ویڈیو کلیپ میں کہا: شب قدر کا ایک اہم عمل سیکھنے کی کوشش ہے اور علمی نشست کا اس رات منعقد ہونا بزرگوں کی تاکید ہے۔

 

حجت‌الاسلام‌ والمسلمین اکبری نے رمضان کے بیسویں دن درس میں کہا: شب قدر اہم ترین رات ہے اور اس رات کے ہر پل سے استفادے کی ضرورت ہے، دعا و مناجات میں اس رات خدا سے عاقبت بخیر یا نیک انجام کی دعا کرنی چاہیے۔

درس‌ «شب قدر» / 3

اس رات تلاوت قرآن، تدبر قرآن اور تفسیر قرآن پر توجہ اہم اعمال میں شامل ہیں کیونکہ یہ رات نزول قرآن کی رات ہے۔

 

شب بیداری اور سو رکعت نماز بھی اعمال کا حصہ ہے جب کہ اہم ترین تاکید علمی گفتگو اور نشست پر کی گئی ہے اور بزرگ علما بہترین اوقات کو اس کام کے لیے مخصوص کرتے اور اگر ایسا کیا جائے تو اس رات کے بہترین عمل کا انجام دیا گیا ہے۔

ویڈیو کا کوڈ

اس رات ظاہری و باطنی پاکیزگی پر تاکید کی گیی ہے اور مغرب کے وقت غسل مستحب ہے اور اسی طرح روحی پاکیزگی لازم ہے اور اس کے لیے توبہ و استغفار اہم سفارش اور تاکید ہے اور اس رات زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کرنی چاہیے اور خدا سے خیر و برکت طلب کی جائے اور شر و آفات سے دوری کی دعا کرنی چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ خدا انسانیت کو بلاوں سے دور کرے گا اور ظهور امام عصر(عج) سے انسانیت کو نجات بخشے گا اور دعا ہے کہ انکا ظہور جلد ہوجائے۔/

 

3967666

نظرات بینندگان
captcha