جمعیت الوفاق بحرین نے کابل دھماکے کی مذمت کردی

IQNA

جمعیت الوفاق بحرین نے کابل دھماکے کی مذمت کردی

10:27 - May 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509272
تہران(ایکنا) بحرین کی جمعیت الوفاق پارٹی نے کابل گرلز اسکول دھماکے کی شدید مذمت کردی۔

جمعیت الوفاق پارٹی بحرین نے کابل کے سید الشھداء گرلز اسکول حملے کی شدید مذمت کی ہے جسمیں درجنوں افراد شہید ہوچکے تھے۔

 

مذکورہ پارٹی نے افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے شہداء کی فیملیز سے غم کا اظھار کیا اور شہداء کی درجات میں بلندی اور زخمیوں کی شفا یابی کی دعا کی۔

 

جمعیت الوفاق نے بیان میں کہا: دہشت گردانہ اقدام اخلاقی اور اسلامی ہر حوالے سے قابل مذمت ہے اور اس سے صرف اسلام کی بدنامی ہوتی ہے۔

جمعیت الوفاق بحرین نے کابل دھماکے کی مذمت کردی

الوفاق کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے: اس طرح کی کارروائی گمراہ لوگوں سے سرزد ہوتی ہے جس کی پشت پر تکفیری سوچ ملوث ہوتیہے اور انکے لیے اچھی خاصی فنڈنگ کی جاتی ہے۔

 

جمعیت الوفاق نے تمام عربی، اسلامی دنیا کے لیے امن اور نیک خواہشات کا اظھار کیا۔/

3970717

 

نظرات بینندگان
captcha