انڈیا کے دیہات میں کورونا کے وار جاری

IQNA

نئی دہلی، ممبئی میں کیسز میں کمی

انڈیا کے دیہات میں کورونا کے وار جاری

8:01 - May 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509299
انڈیا کے دو سب سے بڑے شہروں دارلحکومت نئی دہلی اور ممبئی میں روزانہ کے کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وبا دیہی علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
انڈیا کے دو سب سے بڑے شہروں دارلحکومت نئی دہلی اور ممبئی میں روزانہ کے کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وبا دیہی علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
خیال رہے انڈیا کی ایک ارب 30 کروڑ سے زائد آبادی کا دو تہائی حصہ دیہات میں رہتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  انڈیا میں کورونا کے تین لاکھ 26 ہزار 98 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ وبا سے ایک دن میں تین ہزار 890 اموات رپورٹ ہوئی۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کیسز اور اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
جمعے کو وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ وبا دیہاتی علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت تمام وسائل بشمول فوج کو بروئے کار لارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گاؤں اور دیہات کے بے یار و مددگار دیہاتی اپنے بیمار رشتہ داروں کو لے کر قریبی ٹاؤن اور شہروں کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ دیہاتی علاقوں  میں صحت کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں۔
انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مہینے بعد دس ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے آٹھ ہزار 506 نئے کیسز سامنے آئے۔
انڈیا کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں سب سے زیادہ 11 ہزار روزانہ کیسز کے بعد آج کل دو ہزار سے کم کیسز سامنے آرہے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha