یہودی مورخ : اسرائیل ظلم ڈھا رہا ہے مگر خود کو ظلم کا شکار دکھا رہا ہے

IQNA

یہودی مورخ : اسرائیل ظلم ڈھا رہا ہے مگر خود کو ظلم کا شکار دکھا رہا ہے

9:11 - May 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509332
تہران(ایکنا) مونٹرال یونیورسٹی کے ہسٹری استاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل خود جنایت کررہا ہے مگر خود کو قربانی کے طور پر پیش کرنے کو کوشش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مونٹرال یونیورسٹی کے ہسٹری استاد یاکوف ربکین (Yakof Rabkin)  نے صیھونی لیڈروں سے خطاب میں کہا کہ مظوم بننے کی نمایش چھوڑ دو، تم  قربانی کا شکار نہیں بلکہ جنگی مجرم ہو۔

 

انکا کہنا تھا: فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کو عالمی برادری نظر انداز کررہی ہے اور اسرائیل کو حقدار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

ربکین نے کہا کہ فلسطینیوں کو دفاع کا حق ملنا چاہیے مگر انکے پاس وسائل نہیں، انکا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں کو ذمہ داری ادا کرنی چاہیے اور میں کہونگا کہ اسرائیل کو مقدس مقامات کے کنڑول کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔

 

مونٹرال یونیورسٹی کے ہسٹری استاد نے غزہ میں کشیدگی کے حوالے سے کہا : اس وقت صورتحال افسوسناک ہے اور عوام پر سخت دباو بڑھتا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بیس سالوں سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے یعنی ایرل شیروں کے اقدامات سے جس نے مسجد اقصی جاکر لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک پیچیدہ منظم جنگی سسٹم سے غیر مسلح افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور میرے اور بعض دیگر تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام کو جنگی جرم قرار دیا جاسکتا ہے تاہم میں ایک وکیل نہیں کہ اس کا فیصلہ کرسکوں یا اسرائیل کو نسل پرستی کے حوالے سے مجرم قرار دوں۔/

3972365

 

نظرات بینندگان
captcha