حماس نے مسجد‌الاقصی میں کارروائی پر صیھونی رژیم کو خبردار کردیا

IQNA

حماس نے مسجد‌الاقصی میں کارروائی پر صیھونی رژیم کو خبردار کردیا

8:09 - May 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509391
تہران(ایکنا) فلسطینی تنظیم (حماس) نے خبردار کیا کہ اگر مسجد الاقصی اور شیخ جراح میں کارروائی کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس جہادی تنظیم کے ترجمان نے صیھونی رژیم کو خبردار کیا کہ مسجد الاقصی میں صیھونی آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیا جاسکتا ہے۔

 

عبداللطیف القانوع نے کہا کہ اگرچہ مصری وفد سے جنگ بندی پر بات ہوئی ہے لیکن ہم مکمل تیار ہیں اور اگر شیخ جراح میں کارروائی ہوئی یا قدس شریف میں تو رد عمل ظاہر کریں گے۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ صیھونی رژیم قدس شریف کی تشخص کو خراب کرکے یہودی آباد کاری کی کوشش کررہا ہے اور اگر اس حوالے سے کارروائی ہوئی تو جواب دیا جائے گا۔

 

گذشتہ روز سینکڑوں یہودی آباد کار مسجد الاقصی کے باب المغاربہ سے زبردستی مسجد میں داخل ہوئے اور توہین آمیز انداز میں چہل قدمی کی حالانکہ اس حصے میں ان آباد کاروں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

 

مسجد میں آباد کاروں کے ہمراہ فورسز نے بھی کارروائی کی اور مسجد کے اندر سے بعض جوانوں اور مسجد کے خدام کو گرفتار کیا۔

 

فلسطینیوں کی بھرپور استقامت اور راکٹ حملوں کے بعد سے مسجد میں یہودی آباد کاروں کا داخلہ تین ہفتوں سے بند ہوچکا تھا تاہم وہ گذشتہ روز دوبارہ داخل ہوئے۔

 

جہادی تنظیموں نے مسجد الاقصی کی حفاظت اور قدس کے عوام کے حق میں راکٹ حملوں سے جواب دیا تاہم گذشتہ پیر سے جنگ بندی کا فیصلہ ہوا تھا۔/

3973310

 

نظرات بینندگان
captcha