کرکوک پر داعش کا حملہ

IQNA

کرکوک پر داعش کا حملہ

9:48 - June 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509522
تہران(ایکنا) تکفیری دہشت گروہ نے کرکوک کے گاوں پر حملے میں ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کرکوک پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گردوں نے کرکوک کے گاوں نور پر حملہ کیا جسمیں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ داعش نے سال ۲۰۱۴ میں صوبہ موصل، صلاح ادلین اور الانبار پر مکمل قبضہ کیا تھا اور ڈیالہ و کرکوک کے اکثر حصے بھی انکے تسلط میں تھے۔

 

ان علاقوں کو چار سال پہلے داعش کے وجود سے پاک کردیا گیا تھا تاہم انکے بچے کچے افراد مضافاقی علاقوں میں موجود ہیں۔/

3976684

 

 

نظرات بینندگان
captcha