اسلام آباد؛ فتح مبین کانفرنس کا اہتمام

IQNA

اسلام آباد؛ فتح مبین کانفرنس کا اہتمام

9:49 - June 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509593
تہران(ایکنا) غزہ اور فلسطینیوں کی حالیہ جنگ میں شاندار کامیابی پر عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام اور مجاہدین کی حالیہ 12 روزہ جنگ میں فقیدالمثال کامیابی پر

فتح مبین کانفرنس امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور تحریک حمایت مظلومین جہاں کے تعاون سے

 مورخہ 19 جون ہفتہ شام 5 بجے پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگی

کانفرنس کے اہم مقررین میں :

محترم سینیٹر تاج حیدر ( رہنما پاکستان پیپلز پارٹی)

حجت الاسلام امین شہیدی (سربراہ امت واحدہ)

محترم ثاقب اکبر (سربراہ ادارہ البصیرہ)

محترم ناصر شیرازی (ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین )

محترم صدیق الفاروق ( رہنما مسلم لیگ ن)

مفتی گلزار نعیمی (سربراہ جماعت اہل حرم)

عارف حسین الجانی (مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان) اور

پیر سعید احمد نقشبندی (سینیئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنما اور نامور صحافی حضرات بھی شرکت فرمائیں گے۔

خواہشمند پاکستان سے درخواست کی گیی ہے کہ بروقت شرکت فرما کر فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔

نظرات بینندگان
captcha