سماجی کارکن سید سلیم کو ایک اور کیس میں پھر سے جیل

IQNA

حیدرآباد پولیس کو مودی اور یوگی سے محبت ؟

سماجی کارکن سید سلیم کو ایک اور کیس میں پھر سے جیل

18:00 - June 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509603
تہران (ایکنا) حیدرآباد : ایسا لگتا ہے کہ حیدرآباد پولیس کو نریندر مودی اور اترپردیش چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے بے انتہا محبت ہے ۔ حیدرآباد کے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرنے پر مقدمات سخت دفعات کے تحت درج کئے جارہے ہیں ۔

سیاست نیوز- ایسا لگتا ہے کہ حیدرآباد پولیس کو نریندر مودی اور اترپردیش چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے بے انتہا محبت ہے ۔ حیدرآباد کے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرنے پر مقدمات سخت دفعات کے تحت درج کئے جارہے ہیں ۔ سماجی کارکن سید سلیم جن کی چندرائن گٹہ کیس میں ضمانت ہوگئی تھی کے خلاف حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے پی ٹی وارنٹ کے تحت اشتعال انگیز بیان کے کیس میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ نامپلی میٹروپولیٹین کریمنل کورٹس نے آج سید سلیم کی چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کیس میں مشروط ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا ۔ مجسٹریٹ نے اپنے احکام میں کہا کہ سید سلیم کی رہائی کیلئے 10 ہزار روپئے دو ضمانتیں داخل کی جائیں جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی عدالت میں جمع کروایا جائے ۔ اس کے علاوہ اس کیس کی درخواست گذار خاتون کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر بیانات نہ دیں ۔ جیسے ہی اس کیس میں ضمانت کی خبر ملی سائبر کرائم پولیس کے حکام ایک پی ٹی وارنٹ کی تعمیل کیلئے نامپلی کورٹ پہنچ گئے اور اس کیس میں انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ سال 28 مئی کو سائبر کرائم پولیس نے از خود کارروائی کرکے سید سلیم کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 153A اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ جس کا کرائم نمبر 1006/2021 ہے درج کیا تھا ۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے فیس بک پیج ’حیدرآباد بس نام ہی کافی ہے ‘ پر اپنا بیان جاری کرکے وزیراعظم نریندر مودی اور یو پی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف بیان دیا ہے ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سید سلیم نے اپنے بیان میں نریندر مودی اوریوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا اور اس بیان سے ہندو مذہب کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اور فرقہ وارانہ منافرت بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ حالانکہ یہ مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا لیکن چندرائن گٹہ کیس میں ضمانت منظور ہوتے ہی انہیں مزید جیل میں رکھنے اس کیس میں پریزنر ٹرانزٹ وارنٹ (پی ٹی وارنٹ) کی تعمیل کرکے انہیں ریمانڈ کرنے کی اطلاع ہے ۔ پولیس کی مستعدی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حیدرآباد پولیس کو مودی اور یوگی سے انتہائی محبت ہے اور سیاسی مفاد کے تحت سماجی کارکن کو نشانہ بناکر انہیں کیس میں ماخوذ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سید سلیم کو چندرائن گٹہ پولیس نے خاتون کے خلاف بیان کے مقدمہ میں اچانک گرفتار کرلیا تھا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔

نظرات بینندگان
captcha