قدس قومی کمیٹی: توہین رسول گرامی اسلام(ص) قابل برداشت نہیں

IQNA

قدس قومی کمیٹی: توہین رسول گرامی اسلام(ص) قابل برداشت نہیں

8:43 - June 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509605
تہران(ایکنا) احمد الصفدی نے آباد کار صیھونیوں کی جانب سے توہین نبی اکرم (ص) کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے عزم میں سستی نہیں آسکتی۔

قدس قومی کمیٹی کے رہنما احمد الصفدی نے فلیگ مارچ میں آباد کار صیھونیوں کی جانب سے رسول گرامی اسلام کی توہین پر بیان جاری کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نبی گرامی اسلام ہمارا ریڈ لائن ہے اور غاصب رژیم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اس معاملے کو برداشت نہیں کرسکتے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس شریف کی عربی تشخص برقرار رہے گی اور مسجد الاقصی، باب العامود اور دیگر مقدسات اسلامی ہیں اور ہم آباد کاروں کے مقابل خاموش نہیں رہ سکتے۔

 

عرب حکومتیں جنہوں نے اسرائیل سے تعلقات قایم کیے ہیں اب خاموش ہیں اور اپنے عوام کے محاصرے میں ہیں کیونکہ یہ غاصب رژیم عوام کے افکار سے بے خبر ہے۔

 

عرب عوام کے ضمیر زندہ ہے اور جن حاکموں نے تعلقات قایم کیے ہیں ان پر غاصب رژیم نے اعتبار کیا ہے۔

 

غاصب رژیم کے اقدامات سے ہمارے جوانوں کے عزم میں خلل نہیں آسکتی اور وہ پرعزم ہیں۔

 

مسجد الاقصی کا پر پتھر قدس شریف سے متعلق ہے اور غاصبوں کے اقدامات سے ہم حقوق سے چشم پوشی نہیں کرسکتے ۔/

3978701

نظرات بینندگان
captcha