پاکستان؛ عشرہ کرامت پر «محفل مشاعرہ امام رضا (ع)» کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛ عشرہ کرامت پر «محفل مشاعرہ امام رضا (ع)» کا انعقاد

8:46 - June 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509606
تہران(ایکنا) ادبی ادارے اور ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے عشرہ کرامت پر امام رضا (ع) کے نام پر محفل مشاعرے منعقد کیا گیا۔

محفل مشاعرہ میں عاشقان اهل‌بیت (ع) کی بڑی تعداد شامل تھی جنمیں شیعہ سنی علما، دانشور، مذہبی شخصیات اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ شامل تھے۔

پروگرام  ایام ولادت حضرت امام رضا (ع) و حضرت فاطمه معصومه (س) کے حوالے سے منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد نعت نبی اکرم پیش کی گیی ۔

 

نعت کے بعد شان علی ابن موسی‌الرضا (ع) میں مخصوص درود پڑھا گیا اور اس کے بعد پاکستان میں ایرانی ثقافتی سفیر «احسان خزاعی» نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فضایل اہل بیت بیان کیا اور سیرت امام رضا (ع) کی روشنی میں وحدت پر تاکید کی۔

پاکستان؛ عشرہ کرامت پر «محفل شعر امام رضا (ع)» کا انعقاد

مختلف شخصیات نے جشن میلاد امام رضا (ع) و حضرت معصومه (ص) میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیرت امام رضا (ع) بیان کریں کیونکہ انکی سیرت اصل میں رسول گرامی اسلامی کی سیرت ہے۔

 

محفل میں شریک مقررین نے امام رضا (ع) کی علمی خصوصیات اور فضایل پر بھی روشنی ڈالی  اور ان کے بعض مناظروں کو بیان کیا۔

پاکستان؛ عشرہ کرامت پر «محفل شعر امام رضا (ع)» کا انعقاد

محفل میں مختلف شعراء نے فارسی اور اردو کلام کے ساتھ حضرت فاطمه معصومه (س) اور حضرت علی ابن موسی‌الرضا (ع) سے عقیدت کا اظھار کیا۔

 

محفل سے شیعہ عالم دین  حجت‌الاسلام‌والمسلمین علامه سيد علی‌اکبر كاظمي نے خصوصی خطاب کیا.

پاکستان؛ عشرہ کرامت پر «محفل شعر امام رضا (ع)» کا انعقاد

محفل مشاعرہ میں راولپنڈی، اسلام آباد سے مختلف شعراء اور شخصیات جیسے سید ثاقب اکبر، سيد تنوير حيدر، انجم خلیق، خرم خلیق، سليم حيدر، شمیم حیدر سید، سيد علي ناصر، نبی هادی، محمد رفیق مغل، سيد رضا كاظمي وغیرہ شریک تھے جنہوں نے شان جناب فاطمه معصومه (س) اور حضرت ثامن‌الحجج امام رضا (ع) سے عقیدت کا اظھار کرتے ہوئے کلام پیش کیا۔

محفل کے ہمراہ  امام رضا (ع) کے حوالے سے نمایش بھی منعقد کی گیی تھی جس میں مختلف زبانوں میں کتابیں، پینٹنگز اور احادیث کے فن پارے شامل تھے۔/

3978703

نظرات بینندگان
captcha