مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی انتقال کر گئے

IQNA

خبر غم؛

مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی انتقال کر گئے

18:25 - June 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509666
تہران (ایکنا) مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی نہایت شریف النفس، خوش اخلاق، ملنسار، کامیاب مبلغ، ذمہ دار انسان اور ہردلعزیز عالم باعمل جس نے اپنی پوری زندگی خدمتِ دین انجام دینے میں گزاری ۔

حوزہ نیوز کے مطابق حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی نہایت شریف النفس، خوش اخلاق، ملنسار، کامیاب مبلغ،  ذمہ دار انسان اور ہردلعزیز عالم باعمل  کہ جس نے اپنی پوری زندگی خدمتِ دین کو بہت خاموشی سے انجام دینے میں گزاری ۔

رپورٹ کے مطابق،مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی جو کچھ وقت سے مرادآباد کے اسپتال آئی  سی  یو میں زہر علاج تھے اور مسلسل انکی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی جارہی تھی آج اس دار فانی سے انتقال کر گئے ہیں۔

مولانا مرحوم ایک عالمی مبلغ تھے جنہوں نے ہندوستان اور دیگر ممالک  و شہر جیسے کسنگانی (کونگو آفریقا)، سیمپل (فرانس)،  نیروبی،  کینیا،  زنجبار،  کمپالا،  یوگانڈا ،  تلاجہ گجرات،   لکری والان  مرادآباد، برہم پوری  ضلع چندر،  دہلی وغیرہ میں تبلیغ دین  انجام دے کر اپنے وظیفہ پر عمل کیا ہے۔

یہ دلخراش واقعہ یقیناً ہندوستان کے شیعہ علماء کرام ، خاص کر مرحوم کے اہل خانہ، لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔علما نے دعا کی کہ بارگاہ رب کریم میں دعا ہے پرودگارا مرحوم کو جوارمعصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرما۔ساتھ ہی اہل خانہ افراد کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

مولانا سید رضی حیدر کی اطلاع کے مطابق، آج شام 6 بجے مرحوم کے آبائی وطن عثمان پور ضلع امروہہ میں تدفیم ہو گی۔ مومنین سے سورہ فاتحہ ، صدقہِ میت اور نمازِ وحشت قبر کی گزارش کی گیی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha