آبادی پر کنٹرول ،چیف منسٹر آسام کی مسلم دانشوروں سے بات چیت

IQNA

آبادی پر کنٹرول ،چیف منسٹر آسام کی مسلم دانشوروں سے بات چیت

19:00 - July 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3509733
تہران (ایکنا) آسام کی بی جے پی حکومت دو بچوں کی پالیسی پر سختی سے عمل آوری کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے ریاست کی آبادی میں استحکام کیلئے 8 سب گروپس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیاست نیوز کے مطابق آسام کی بی جے پی حکومت دو بچوں کی پالیسی پر سختی سے عمل آوری کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے ریاست کی آبادی میں استحکام کیلئے 8 سب گروپس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر آسام نے ہیمانتا بسوا سرما نے کہا کہ آسام کے مسلمانوں میں غربت و ناخواندگی کے خاتمہ کا واحد راستہ ’’ٹو چائیلڈ پالیسی‘‘ ہے ۔ اس سلسلہ میں مسلم طبقہ کی جانب سے کوئی مخالفت یا مزاحمت نہیں ہے۔ انہوں نے آل آسام مائناریٹی اسٹوڈنٹس یونین کے قائدین سے ملاقات کے بعد 150 مسلم دانشوروں سے بھی اس مسئلہ پر آج تبادلہ خیال کیا ہے ۔

 

نظرات بینندگان
captcha