کشمیر میں عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی پر پابندی آر ایس ایس‌ کی اسلام دشمن سازشوں کی ایک اور ثبوت، آغا سید عابد حسین حسینی

IQNA

کشمیر میں عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی پر پابندی آر ایس ایس‌ کی اسلام دشمن سازشوں کی ایک اور ثبوت، آغا سید عابد حسین حسینی

16:45 - July 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509821
تہران (ایکنا) جموں کشمیر میں قربانی پر پابندی عائد کرنا قرآنی تعلیمات کے خلاف ہے اور راشٹریہ سیومسیوک سنگھ کی اسلام دشمن سازشوں کا ایک واضح ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی اسکالر حجۃالاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کشمیر میں عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی پر پابندی آرایس ایس‌ کی اسلام دشمن سازشوں کی ایک اور ثبوت ہے عید کے موقع پر قربانی ایک سنت موکدہ ہے جس کا ذکر خدا تبارک وتعالی قرآن شریف کے سورہ حج کی چھتیس و سنتیسویں آیات میں بیان کرتا ہے وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُم مِّن شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۔ لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَٰكِن يَنَالُهُ التَّقْوَىٰ مِنكُمْ كَذَٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِين۔
اور ہم نے قربانیوں کے اونٹ کو بھی اپنی نشانیوں میں سے قرار دیا ہے اس میں تمہارے لئے خیر ہے لہذا اس پر کھڑے ہونے کی حالت ہی میں نام خدا کا ذکر کرو اور اس کے بعد جب اس کے تمام پہلو گر جائیں تو اس میں سے خود بھی کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور مانگنے والے سب غریبوں کو کھلاؤ کہ ہم نے انہیں تمہارے لئے  مسخر کردیا ہے تاکہ تم شکر گزار بندے بن جاؤ . خدا تک ان جانوروں کا گوشت جانے والا ہے اور نہ خون ... اس کی بارگاہ میں صرف تمہارا تقویٰ جاتا ہے اور اسی طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارا تابع بنادیا ہے کہ خدا کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی کا اعلان کرو اور نیک عمل والوں کو بشارت دے دو۔  کشمیر میں قربانی پر پابندی عائد کرنا قرآنی تعلیمات کے خلاف ہے اور راشٹریہ سیومسیوک سنگھ کی اسلام دشمن سازشوں کا ایک واضح ثبوت ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha