"اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری"

IQNA

آنلائن علمی نشست کا انعقاد:

"اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری"

16:52 - July 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509823
تہران (ایکنا) حوزہ علمیہ قم میں علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ ادیان کے ذریعہ " اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری" کے عنوان سے علمی نشست منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ ادیان کے ذریعہ " اترپردیش کے ہندؤوں  میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری" کے عنوان سے علمی نشست منعقد کی گئی۔
حوزہ  علمیہ قم میں  ہندستانی علماء،افاضل و دانشوران کے علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے  شعبہ ادیان کے ذریعہ ’’ اترپردیش کے ہندؤوں  میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری ‘‘  کے عنوان سے نشست میں حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا سید احسان احمد  صاحب نے موضوع سے متعلق اپنی علمی تحقیق پیش کی۔
نشست میں مجمع محققین ہند کے سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین مولانا محمد باقر رضا سعیدی  بھی موجود تھے۔اس نشست میں حوزہ علمیہ قم کے ہندوستانی افاضل و دانشوران  کے علاوہ ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ ادیان کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ نشست علمی کے ناظم علمی حجت الاسلام و المسلمین مولانا جون عابدی صاحب تھے ۔
اترپردیش کے ہندؤوں  میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس نشست کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا اور اس کے بعد فاضل محقق محترم نے تفصیل کے ساتھ اپنے موضوع کی ضاحت کرتے ہوئے گفتگو کی اور اترپردیش کے ہندؤوں  میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری پر روشنی ڈالی ۔
حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا سید احسان احمد  صاحب  نےاپنی تمہیدی گفتگو میں  عزاداری سے متعلق کچھ اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا ہندؤوں کی عزاداری سے جہاں ہمیں امام حسین علیہ السلام کی عظمت کا احساس ہوتا ہے وہیں ان کے دلوں کی "کوملتا "اور قبول حق کے جذبوں کا بھی پتہ چلتا ہے۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے  موصوف نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ہندؤوں  میں صرف غریب طبقہ ہی عزاداری نہیں کرتا بلکہ امیر سے لیکر غریب  چھوٹے اور بڑے سبھی امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں بڑھ چڑھ کر حسب حیثیت حصہ لیتےہیں۔ انھوں نے اکثر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری  کی رسومات ادا  کرنے میں شیعہ حضرات  کی تقلید کی ہے۔
ہندؤوں میں مجلس عزا کا پرپا کرنا تعزیہ داری  اور پرچمداری کے علاوہ امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں مرثیہ گوئی اور شعر گوئی کا طویل سلسلہ ملتا ہے اور شعراء کی ایک طویل فہرست پائی جاتی ہے  جو ان کی محبت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
اس نشست میں حوزہ علمیہ قم میں علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ ادیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید علی ضیغم صاحب نے شرکت کی اور نشست کے آخر میں تمام حضار کا شکریہ ادا کیا ۔
نشست کے آخری حصہ میں  سوالات و جوابات کا دور بھی رہا  جس میں حاضرین نے موضوع سے متعلق سوالات کئے۔
یاد رہے اس نشست کو مجمع محققین ہند کے فیس بک پیج اور المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سائٹ سے آنلائن بھی نشر کیا گیا۔
نظرات بینندگان
captcha