لبنان؛ حزب‌الله رہنما اور لبنان علما کونسل رہنماوں کی ملاقات

IQNA

لبنان؛ حزب‌الله رہنما اور لبنان علما کونسل رہنماوں کی ملاقات

9:39 - July 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509836
تہران(ایکنا) حزب اللہ کے اعلی وفد نے لبنانی علما کونسل کے سربراہ شیخ قاضی حنینہ سے ملاقات کی اور ملک میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

حزب‌الله لبنان وفد نے صیدا کے رہنما شیخ زید ضاهر کی سرپرستی میں علما کونسل کے سربراہ شیخ قاضی حنینه،

سے انکے دفتر جو مشرقی صیدا میں عبرا میں واقع ہے ملاقات کی اور انہیں کونسل کے سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

 

اس ملاقات میں صیدا شہر کے اہم نمایندے شریک تھے جہاں ملاقات میں لبنان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دیگر امور کے علاوہ کورونا بحران میں حزب اللہ  کی کاوشوں کو بھی شیخ حنینہ نے سراہا.

 

ملاقات میں دونوں طرف نے بیت المقدس میں مجاہدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور غزہ و فلسطین کے عوام کی استقامت کو سراہا گیا جنکی قربانیوں سے آج دیگر علاقوں کے مسلمانوں میں ایک نیا ولولہ اور جذبہ پیدا ہوا ہے۔/

3984980

نظرات بینندگان
captcha