عراق، صدر سٹی میں شدید دھماکہ متعدد ہلاکتیں

IQNA

عراق، صدر سٹی میں شدید دھماکہ متعدد ہلاکتیں

10:33 - July 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509845
تہران(ایکنا) صدرسٹی علاقے میں ہونے والےدھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 47 دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا نے صدر سٹی علاقے میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

 

مختلف دیگر زرایع  نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر سٹی کے الوحیلات بازار میں دھماکہ ہوا۔

 

بعض زرایع  نے بتایا کہ حملہ پیکٹ بم سے ہوا جس میں اب تک 29 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

 

اسپتال کے ذرائع سے اناتولی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ حملے میں 22 افراد جاں بحق اور 47 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

العہد نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حملے میں زیادہ تر بچے اور خواتین زخمی ہوئے ہیں۔

 

عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اپنی بیلٹ دھماکے سے اڑا دی۔ کچھ ديگر افراد کا کہنا ہے کہ یہ خاتون بنگلادیش کی شہری تھی۔

اعلی حکام نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مصطفی الکاظمی نے واقعے کی  فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔/

3985283

 

 

نظرات بینندگان
captcha