جکارتہ قرآنی یونیورسٹی کی سربراہ کے انتقال پر الازھر کا تعزیتی پیغام

IQNA

جکارتہ قرآنی یونیورسٹی کی سربراہ کے انتقال پر الازھر کا تعزیتی پیغام

9:53 - July 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509869
تہران(ایکنا) الازھر یونیورسٹی نے پیغام میں قرآنی یونیورسٹی کے سربراہ کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الازھر یونیورسٹی نے محمد المحرصاوی کی جانب سے جکارتا قرآنی یونیورسٹی کی سربراہ

«خزیمه بنت توحیدو بن یانگو» کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے: الازھر اپنے ادارے کی سابق طالبہ خزیمه بنت توحیدو بن یانگو کی وفات پر ادارہ اور اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ «شریف هدایت‌الله» کو تسلیت پیش کرتا ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے: مذکورہ سربراہ انڈونیشین اسکالر کونسل کی رکن رہی ہے جو اعتدال پسند اسلام کی ترویج میں فعال رہی، خدا انکو انبیاء، شہدا اور صدیقین کے ساتھ محشور فرمائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ جکارتا قرآنی یونیورسٹی سال ۱۹۷۱ سے کام کررہی ہے جو اسلامی و قرآنی تعلیمات کی ترویج میں اہم مصروف عمل ہے۔

 

جکارتا قرآنی یونیورسٹی میں حفظ، تجوید، تفسیر اور تلاوت قرآن کے حوالے سے سرگرمیاں انجام پا رہی ہیں۔/

 

جکارتہ قرآنی یونیورسٹی کی سربراہ کے انتقال پر الازھر کا تعزیتی پیغام

«خزیمه بنت توحیدو بن یانگو»

3985966

نظرات بینندگان
captcha