وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر کا صدر جو بائیڈن کی صحت کے حوالے سے سنگین انکشاف

IQNA

وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر کا صدر جو بائیڈن کی صحت کے حوالے سے سنگین انکشاف

18:39 - July 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509882
جو بائیڈن سنگین نوعیت کے ذہنی مسائل کا شکار ہیں، جس کے سبب امریکی صدر اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں. وائٹ ہاوس ڈاکٹر

سیاست نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نےامریکی صدر جو بائیڈن کی صحت کے حوالے سے سنگین انکشافات کیے ہیں جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونی جیکسن نے انکشاف کیا ہے کہ جو بائیڈن صحت کے حوالے سے شدید نوعیت کے مسائل کا شکار ہیں، یہ مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن سنگین نوعیت کے ذہنی مسائل کا شکار ہیں، جس کے سبب امریکی صدر اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں، لہذا نہیں مجبور کیا جائے کہ وہ مستعفیٰ ہوجائیں۔

یادرہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ دنوں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کئی بار بولتے بولتے اٹک گئے اور بھول پن کا شکار بھی دکھائی دیئے، اس سے قبل بھی ایک بار صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جو بائیڈن نے جیب سے پرچہ نکال لیا تھا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن سابق امریکی صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں صدارتی رہائش گاہ میں بطور فزیشن فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha