پاکستان کی عدلیہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر دفتر خارجہ کا بھرپور رد عمل آگیا

IQNA

پاکستان کی عدلیہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر دفتر خارجہ کا بھرپور رد عمل آگیا

18:51 - July 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509890
پاکستان کی عدلیہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے بھرپور رد عمل دیتے ہوئے رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی غیر ضروری رپورٹ کی تردید کرتے ہیں ، پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدالتیں آئین و قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں ، امریکی رپورٹ میں الزامات کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن طورپر پیش کیا گیا ہے ۔
 
 
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت پاکستان ایگزیکٹو ، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان اختیارات کی علیحدگی پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباو  کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
 
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں پاکستان کی عدالتوں کی اہلیت، شفافیت اور قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha