یمنی فوج نے «البیضاء» کا علاقہ آزاد کردیا

IQNA

یمنی فوج نے «البیضاء» کا علاقہ آزاد کردیا

8:19 - July 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3509904
تہران(ایکنا) یمنی فوج یحیی سریع کے مطابق «النصر المبین» آپریشن میں البیضاء کے اہم علاقوں کو آزاد کرلیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیر یحی سریع نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا: النصر آپریشن کے دوسرے مرحلے میں نعمان اور ناطع کے مزید علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں اور انکے حامیوں کے تسلط سے آذاد کرالیا گیا ہے اور ان کو سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 

یحی سریع کا کہنا تھا: آپریشن میں سینکڑوں تکفیری دہشت گرد ہلاک، زخمی یا گرفتار ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں سنگین اسلحہ مال غنمیت کے طور پر قبضے میں لیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ علاقوں کی آزادی کے بعد الیضاء کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور

تمام علاقوں کی آزادی، محاصرے کے خاتمے اور حاکمیت تک ہماری آپریشن جاری رہے گا اور ہم کسی طرح اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

 

النصر المبین آپریشن کے پہلے مرحلے میں صوبہ البیضاء کے بڑے حصوں کو آزاد کرایا گیا تھا جہاں القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد موجود تھے۔/

3987384

نظرات بینندگان
captcha