وزیر اوقاف مصر ؛ ۱۴۰۰ قرآنی مدرسوں کا افتتاح ہوا

IQNA

وزیر اوقاف مصر ؛ ۱۴۰۰ قرآنی مدرسوں کا افتتاح ہوا

9:05 - August 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3509910
تہران(ایکنا) ڈاکٹر محمد مختار جمعہ کے مطابق وزارت اوقاف کی کوششوں سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ملک میں ایک ہزار چار سو مدرسے کھولے گیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت اوقاف کی کوششوں سے ملک میں روشن فکری کی ترویج اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے چھ ہزار پانچ سو مدرسوں اور مسجدوں کی مرمت اور اصلاحات پر کام جاری ہے اور گذشتہ گیارہ مہینے میں ایک ہزار پانچ سو ساٹھ مساجد و مدارس میں جدید اصولوں پر تعلیم اور پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

 

وزیر اوقاف مصر کے مطابق درست اسلامی تعلیمات کو شدت پسندی سے الگ کرنے کے لیے کاوشیں جاری ہیں اور اسی حوالے سے اس وزارت کے تعاون سے قرآن کا اردو ترجمہ پہلی بار شایع کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وزارت خانے کے تعاون سے چودہ ہزار نشریاتی مواد مختلف علاقوں میں تقیسم کیے گیے ہیں، ایک ہزار چار سو مدرسے کا افتتاح ہوا ہے، تین سو پندرہ جدید مدرسے کھولے گیے اور پینتیس علمی ثقافتی مرکز جہاں میڈیکل سہولیات موجود ہیں تیار کیے گیے ہیں۔/

3987648

نظرات بینندگان
captcha