بغداد ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے سیکورٹی سخت

IQNA

بغداد ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے سیکورٹی سخت

8:58 - August 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509920
تہران(ایکنا) اعلی سیکورٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹ اور ڈپلومیٹک علاقے کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدام کیا جارہا ہے۔

بغداد آپریشن حکام کے مطابق بغداد ائرپورٹ کو سفارتی علاقے کو حملوں سے بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا جارہا ہے۔

 

سیکورٹی حکام کے مطابق اٹھارہ کاٹیو شاہ راکٹ کو ضبط کرلیا گیا ہے جن کو ائیرپورٹ پر حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

 

کمانڈر احمد سلیم کا کہنا تھا: سیکورٹی فورسز نے حملوں کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ حساس علاقوں کی سیکورٹی یقینی بنا سکے۔

 

 سلیم کا کہنا تھا کہ اس اقدام میں اطراف کی فضا کو کنڑول کرنا شامل ہے کہ مختلف جنگجو گروپ یہاں کی فضا کو استعمال نہ کرسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھا جارہا ہے اور اب تک تین گاڑیوں کو پکڑا گیا ہے جو ائیرپورٹ کو نزدیک سے حملہ بنانے کے لیے موجود تھی اور دو واقعات میں مجموعی طور پر اٹھارہ راکٹوں کو ضبط کیا جاچکا ہے۔

 

مذکورہ کمانڈر کا کہنا تھا کہ محرم میں امن و امان قایم رکھنے کے لیے تیاری جاری ہےاور عاشورا و اربعین کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں جنمیں ملین کی تعداد میں عزادار آتے ہیں۔

 

کمانڈر سلیم کے مطابق سیکورٹی کے اقدامات مرحلہ وار جاری ہیں۔/

3987881

نظرات بینندگان
captcha