۷۵ فیصد مسلمان اسکاٹ لینڈ میں اسلام فوبیا سے متاثر

IQNA

۷۵ فیصد مسلمان اسکاٹ لینڈ میں اسلام فوبیا سے متاثر

9:22 - August 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509948
تہران(ایکنا) جدید سروے کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں آزادی اظھار کے دعوے درست نہیں اور اس ملک میں بسنے والے ۷۵ فیصد مسلمان اسلاموفوبیا سے متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرکز مطالعات «The Runnymede Trust» کے مطابق اسلاموفوبیا کا مطلب ہے کہ اسلام مخالف سیاست سے خوف یا نفرت جسمیں تعصب، محرومیت اور محدویت شامل ہو۔

 

رپورٹ کے مطابق جب غیر مسلم بھی غلطی سے مسلمان تصور کیا جائے تو انکو تعصب کا سامنا ہوتا ہے اور ایسا کئی بار اسکاٹ لینڈ میں ہوچکا ہے۔

 

 

سروے میں کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے خواتین زیادہ مشکلات کی شکار ہیں اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اسلاموفوبیا میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

 

جن افراد نے اس سروے میں شرکت کی ہے انکا خیال ہے لہ میڈیا اسلاموفوبیا کی ترویج کررہا ہے اور خصوصا سوشل میڈیا۔

 

سروے میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں اسلاموفوبیا کے اکثر واقعات میں کلامی بے احترامی شامل ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی رہنما اور افراد اسلامو فوبیا کے حوالے سے درست کردار ادا کریں اور مسلمانوں کے ساتھ بہتر رویے کی کوشش کریں۔/

3988657

 

نظرات بینندگان
captcha