فورسز سے ہٹ کر عام پبلک کے قتل کی تحقیات کی جائے- امریکن اسلامک کونسل

IQNA

فورسز سے ہٹ کر عام پبلک کے قتل کی تحقیات کی جائے- امریکن اسلامک کونسل

9:21 - September 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3510143
تہران(ایکنا) امریکہ کی اسلامی کونسل نے امریکہ کے ڈرون حملے میں عام شہریوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اسلامی انسانی حقوق تنظیم نے امریکی ڈرون حملہ جسمیں کہا جاتا ہے کہ دس عام شہری مارے گیے ہیں کی شدید مذمت کی ہے۔

 

امریکہ کی اسلامی کونسل (CAIR)  نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے جاتے جاتے آخری ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور دعوی کیا تھا کہ اس میں داعش خراسان کے دہشت گرد سوار تھے جو کابل ائیرپورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

 

تاہم ہلاک شدگان کے رشتہ داروں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے بچے اور عام شہری تھے جنکا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہ تھا۔

 

 CAIR کے سربراہ احمد ایڈورڈ نے کہا ہے کہ دسیوں سال سے ہمارے ڈرون حملوں میں ہزاروں بیگناہ لوگ پاکستان، افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک میں مارے گیے ہیں جنمیں یہ ڈرون حملہ شامل ہے۔

 

امریکن فورس کے اعلی مرکز نے کہا ہے کہ حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیق کی جارہی ہے۔

 

اسلامی کونسل نے بائیڈن سے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو محدود کیا جائے جسمیں عام شہری مارے جارہے ہیں۔

 

اسلامی کونسل نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے انتخابات کے وقت عدالت سب کے لیے نعرہ لگایا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ جنگ اور حملے کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے۔

 

کابل ائیرپورٹ پر حملے میں تیرہ امریکی فوجی اور سو دیگر عام لوگ مارے گیے تھے جو طالبان حکومت کے بعد ملک سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔/

3994322

نظرات بینندگان
captcha