مالی میں تلاوت قرآن کا خصوصی کورس + تصاویر

IQNA

مالی میں تلاوت قرآن کا خصوصی کورس + تصاویر

9:07 - September 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510244
تہران(ایکنا) پانچواں احکام تلاوت قرآن کورس آستانہ حسینی کے تعاون سے افریقی ملک مالی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

نیوز ویب  «dar-alquran.org»کے مطابق  آستانہ حسینی [ حرم امام حسین علیہ السلام] کے قرآنی شعبے کے سربراہ شیخ داوود جکتی کا اس کورس کے حوالے سے کہنا تھا: اس کورس میں احکام تلاوت قرآن کے قواعد پڑھائے جارہے ہیں جس میں اعلی تعلیم کے حامل افراد بھی شریک ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کورس میں ۲۵ افراد شریک ہیں جنہوں نے ابتدائی مرحلہ مکمل کرنے کے بعد اس کورس میں شرکت کی ہیں۔

شیخ داوود جکتی کا کہنا تھا: کورس دو مہینے تک جاری ہے اور ہفتے میں دو لیکچرز دیے جاتے ہیں جو دو گھنٹوں پر مشتمل ہے۔

انکا کہنا تھا: کورس میں دو حصے شامل ہیں جس میں (پریکٹیکل) اور تھیوری شامل ہے جبکہ ہر کلاس کے اختتام پر ختم قرآن کی محفل ہوتی ہے جس کا ثوات حضرت زینب(سلام الله علیها) کو وقف کیا جاتا ہے۔

جمهوری مالی مغربی افریقی ملک ہے جس کی ۹۰ فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے. اکثر اہل سنت کے اور  مالکی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں. یہاں کی شیعہ آبادی لبنان کے مہاجرین ہیں۔/

برپایی دوره تخصصی احکام تلاوت قرآن در مالی

برپایی دوره تخصصی احکام تلاوت قرآن در مالی

برپایی دوره تخصصی احکام تلاوت قرآن در مالی

برپایی دوره تخصصی احکام تلاوت قرآن در مالی

برپایی دوره تخصصی احکام تلاوت قرآن در مالی

3998059

نظرات بینندگان
captcha