فرانس؛ اسلام مخالف سیاست داں پر سوشل میڈیا میں طنز

IQNA

فرانس؛ اسلام مخالف سیاست داں پر سوشل میڈیا میں طنز

9:54 - September 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510255
تہران(ایکنا) دائیں بازو کے شدت پسند اسلام مخالف سیاست داں اریک زمور کو صدارتی امیدوار ہے انکا کہنا ہے کہ کامیابی کی صورت میں وہ محمد کے نام پر پابندی لگا دے گا۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں سوشل میڈیا پر ھیشٹگ #ViteMonPrenom (میرا نام جلد بتا دو)، کے ساتھ اریک زمور کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

 

زمور جو صدارتی امیدوار بننا چاہتا ہے انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کامیابی کی صورت میں غیرملکی ناموں پر پابندی لگا دے گا بالخصوص اسم محمد انکا خاص ٹارگٹ ہوگا۔

 

ٹویٹر پر اس بیان کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور کورونا ویکسن مہم Vite ma Dose (میرا ڈوز جلدی دے دو)، کے طرز پر کاپی کی جارہی ہے جسمیں صارفین تمسخرانہ انداز کے ساتھ ہیشٹگ کررہا ہے کہ  (میرا نام جلد بتا دو)

اور یہ ٹرینڈ بن رہا ہے۔

 

مذکورہ اسلام مخالف سیاست دان نے ایک قانون کو لاگو کرنے کا وعدہ کیا ہے جو ۱۸۰۳ میں لاگو تھا اور جو ۱۹۹۳ کو منسوخ ہوا اس کے مطابق والدین کو صرف مخصوص فہرست سے نام رکھنے کی اجازت دی جاتی تھی اور وہ فرنچ نام کے علاوہ کوئی نام رکھنے کا مجاز نہ تھا۔

 

ٹویٹر پر صارفین نے مذکورہ سیاست داں کا مذاق اڑاتے ہوئے تصاویر اپ لوڈ کی ہے جسمیں بعض ناموں کو تبدیل کرنے کی بات ہوئی ہے اور اس میں محمد کی جگہ مری اور زین الدین کے نام کی جگہ برناردین تجویز کی گیی ہے۔/

3998402

نظرات بینندگان
captcha