بصرہ سے کربلا واک کرنے والوں کی سیکورٹی سخت

IQNA

بصرہ سے کربلا واک کرنے والوں کی سیکورٹی سخت

9:57 - September 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510256
تہران(ایکنا) عراقی سیکورٹی کونسل کے سربراہ عبدالغنی اسدی سیکورٹی کا جایزہ لینے کے لیے بصرہ پہنچ گیے۔

عراقی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی کونسل کے سربراہ عبدالغنی اسدی بصرہ پہنچ چکا ہے جہاں وہ چہلم امام عالی مقام میں شرکت کرنے والے زائرین کی سیکورٹی کا جایزہ لیں گے اور مقامی حکام سے بات چیت کریں گے۔

 

حالات کے پیش نظر اربعین امام عالی مقام کے عظیم اجتماع کی سیکورٹی ایک بڑا اہم مسئلہ شمار ہوتا ہے اور سیکورٹی حکام کی کوشش ہوتی ہے کہ دیگر اداروں جیسے حشد الشعبی کی مدد سے امن و امان کو یقینی بنایا جائے اگرچہ اس سال بھی کورونا کی وجہ سے اربعین میں محدود تعداد میں زائرین کو شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔

 

تاہم غیرملکی زائرین کی محدود تعداد کے باوجود عراقی عوام کی بھرپور شرکت سے اربعین امام مظلوم کو اسلامی دنیا کا عظیم ترین ایونٹ قرار دیا جاتا ہے۔/

3998391

 

نظرات بینندگان
captcha