ار بعین کے موقع پر سامرا میں سیکورٹی سخت

IQNA

ار بعین کے موقع پر سامرا میں سیکورٹی سخت

7:46 - September 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510280
تہران(ایکنا) سامرا آپریشن انچارج کے مطابق اربعین حسینی(ع) کے موقع پر دیگر صوبوں کے تعاون سے سیکورٹی سخت کردی گیی ہے اور دہشت گردی روکنے کے لیے حرارتی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق سامرا آپریشن کے انچارج علی مثجل المالکی کا کہنا تھا کہ اربعین کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے گیے ہیں اور تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ گذشتہ ۴۸ گھنٹوں خصوصی آپریشن کیے گیے ہیں اور مختلف علاقوں میں بارودی مواد کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ یثرب کے علاقے سے چار راکٹ اور دیگر بارودی مواد ملے ہیں جبکہ بھاری اسلحے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

 

مالکی کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کے حکام سے مکمل ہم آہنگی ہے اور ڈیالہ، انبار، صلاح‌الدین اور بغداد میں سیکورٹی اقدامات کو تقسیم کیا گیا ہے اور ایک سنٹرل کمانڈ بھی قایم کیا گیا ہے۔

ار بعین کے موقع پر سامرا میں سیکورٹی سخت

حرارتی کیمروں سے مدد

انکا کہنا تھا کہ مختلف داخلی راستوں پر دہشت گردوں کی شناخت کے لیے حرارتی کیمرے نصب کیے گیے ہیں اور اس کے حیرت انگیز نتائیج برآمد ہوئے ہیں جس سے دہشت گرد پر گرفت آسان ہوچکی ہے۔

 

عراقی میڈیا کے مطابق مشترک کمانڈ انچار تحسین الخفاجی کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی شناخت کے لیے انتظامات مکمل ہیں اور ہماری مدد لیے فضائیہ اور دیگر ادارے مکمل آمادہ ہیں۔

 

الخفاجی کا کہنا تھا کہ حرارتی کیمروں سے دہشت گرد عناصر کی شناخت میں اچھی پیشرفت ملی ہے اور مختلف علاقوں میں اس کا انتظام کیا گیا ہے۔/

3999201

نظرات بینندگان
captcha