کوئٹہ؛ سہ روزہ علمی اسلامی کتاب میلہ

IQNA

کوئٹہ؛ سہ روزہ علمی اسلامی کتاب میلہ

7:11 - September 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510289
تین روزہ نمایش آج سے تنظیم ہال میں ظہور بک سنٹر کے تعاون سے شروع ہورہی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق جوانوں میں کتب بینی کا رجحان بڑھانے اور نسل نو کو مطالعے کی طرح مائل کرانے کے غرض سے اخلاص گروپ اور ظہور بک کی جانب سے شہر کوئٹہ میں ایک تین روزہ  بک فیر کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

نمایش بتاریخ 24 - 25 - 26 ستمبر بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو ہوگی اور آج افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

 

نمایش ہر روز سہ پہر 3:00 سے رات 10:00 بجے تک  ہال تنظیم نسل نو، علمدار روڈ کوئٹہ  میں ہوگی جسمیں تمام خواتین و مرد حضرات شرکت کرسکتے ہیں۔

 

نمایش میں مختلف موضوعات پر علمی اور اسلامی کتب موجود ہیں جب کہ اردو، فارسی اور انگریزی میں کتابیں موجود ہیں۔ مزید معلومات کے لئے 03337888287 – 03003009309 رابطہ کرسکتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha