پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 ربیع الاول تک گانے بجانے اور فلم دکھانے پر پابندی

IQNA

پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 ربیع الاول تک گانے بجانے اور فلم دکھانے پر پابندی

18:00 - October 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510421
بارہ ربیع الاول کے احترام میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارہ ربیع الاول کے احترام میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی کا اطلاق 19 اکتوبر 12 ربیع الاول تک رہے گا، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شان رحمت العالمینﷺ تقریبات کے احترام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میوزک اور فلم دکھانے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.

 

نظرات بینندگان
captcha